رباط ۔ شمالی افریقی ملک مراقش میں 3روز سے 100فٹ گہرے کنویں میں پھنسے بچے کو نکالنے کے لیے بڑا آپریشن شروع ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق رایان نامی 5 سالہ بچہ 3 روز قبل 100 فٹ گہرے کنویں میں جاگرا تھا۔ ریسکیو آپریشن میں جدید مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور ماہرین 90 فٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوچکے تھے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ رایان کو رسی کے ذریعہ کنویں میں غذا فراہم کی جا رہی تھی لیکن باوجود ان تمام کوششوں کے اس 5 سالہ بچہ کو بالآخر بچایا نہیں جاسکا۔ حالانکہ کیمروں کے ذریعہ اس کی حرکات و سکنات پر نظر رکھی جارہی تھی۔ یہ بھی دیکھا گیا کہ وہ کنویں کے اندر پانی پی رہا ہے اور حرکت بھی کررہا ہے۔ یہ دیکھ کر ریسکیو آپریشن کرنے والوں کو امید کی کرن ضرور نظر آئی تاہم یہ امید کی کرن عارضی ثابت ہوئی کیونکہ بچہ کچھ دیر بعد مردہ پایا گیا۔