مراٹھا تحریک: بیڈ تشدد معاملے میں 49 گرفتار، وزیر اعلیٰ شندے نے کی منوج جارانگے سے بات، دیا جائے گا سرٹیفکیٹ

   

ممبئی: مہاراشٹر ریونیو ڈپارٹمنٹ کل منگل 31 اکتوبر سے مراٹھا برادری کے ارکان کو درست دستاویزات کے ساتھ کنبی سرٹیفکیٹ جاری کرنا شروع کر دے گا۔ چیف منسٹر ایکناتھ شندے کے اس اقدام کا مقصد ریزرویشن کے پرتشدد مظاہروں کے بعد مراٹھا برادری کو پرسکون کرنا ہے۔ حکومت نے منوج جارانگے پاٹل کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا بھی وعدہ کیا جو مراٹھا تحریک کی قیادت کر رہے ہیں۔ چیف منسٹر ایکناتھ شندے کی طرف سے مراٹھا ریزرویشن پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی ہنگامی میٹنگ کے بعد ان اقدامات کا اعلان کیا گیا۔