مراٹھا ریزرویشن معاملے میں عدالت کے فیصلے کے بعد وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے مرکزی حکومت سے مداخلت کرنے کا کیا مطالبہ

,

   

مہاراشٹرا میں مراٹھا برادری کے ریزرویشن کو ختم کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو “بدقسمتی” قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بدھ کے روز مرکز سے معاملے میں مداخلت کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ جس طرح اس نے آرٹیکل 370 اور کچھ دیگر معاملات میں تیاری ظاہر کی ہے اسی طرح اسے مراٹھا برادری کو ریزرویشن فراہم کرنے میں مدد کرنی چاہئے۔ مراٹھا برادری کے لوگوں کو سرکاری ملازمتوں اور تعلیم میں ریزرویشن کی فراہمی کے 2018 کے قانون کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے اسے “غیر آئینی” قرار دیا۔