مراٹھا ریزرویشن: پٹولے کی بی جے پی پر تنقید

   

ممبئی: مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے پیر کو بی جے پی پر مراٹھا برادری کے ریزرویشن کے معاملے کو طول دینے کا الزام لگایا۔یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پٹولے نے دعویٰ کیا کہ ریزرویشن مخالف پارٹی ہونے کی وجہ سے بی جے پی ریزرویشن نہیں دینا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی نو سال سے حکومت میں ہے لیکن انہوں نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور مزید کہا کہ اگر بی جے پی مراٹھا برادری کو ریزرویشن دینے کی اپنی خواہش میں ایماندارہے تو پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں مناسب فیصلہ کرکے مراٹھا برادری کو انصاف دیا جانا چاہئے ۔