مراٹھواڑہ میں کوروناوائرس کے 1,641 نئے کیسزاور12 ہلاکتیں

   

اورنگ آباد۔ مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے مزید 1,641 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس بیماری کی وجہ سے 12 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ہفتہ کو ہیلتھ افسران نے بتایا کہ ضلع اورنگ آباد میں 617 کیسز اور 6 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ اس کے بعد ضلع ناندیڑ میں 360 کیسز اور دو اموات ہوئیں۔