مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے مزید 196 نئے کیسز

   

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کے کے 196 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ کسی مریض کی موت کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔جمعرات کے روز ہیلتھ افسران نے یہ دی۔خطہ مراٹھواڑہ کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق خطے کے تمام آٹھ اضلاع میں سے ضلع عثمان آباد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 74 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ اس کے بعد ضلع بیڈ میں 68، ضلع اورنگ آباد میں 21 ،ضلع لاتور میں 18 ، ضلع ناندیڈ میں سات ، ضلع جالنا میں چار اور ضلع پربھنی و ہنگولی میں دو دو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔