اورنگ آباد: مہاراشٹرا کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 210 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 3لوگوں کی موت ہو گئی۔ طبی احکام نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ۔ تمام ضلع صدر مقامات سے یواین آئی کی طرف سے جمع کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق خطے کے 8 اضلاع میں سب سے بیڑ سب سے زیادہ متاثررہا ،یہاں 100نئے کیسز اور دو افراد کی موت ہو گئی ۔ اس کے بعد ناندیڑ میں 7نئے کیسزسامنے آئے اور ایک مریض کی موت ہوگئی ۔ عثمان آباد 45 نئے کیسز ، لاتور میں 22 نئے کیسز ، جالنہ میں 18نئے کیسز جبکہ اورنگ آباد میں 16 نئے کیسز ، پربھنی اور ہنگولی میں بالترتیب ایک ایک کیس سامنے آیا ہے ۔