مراٹھواڑہ میں کورونا کے 29 معاملے

   

لاتور/ عثمان آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس وبا کے 29 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 696 ہوگئی ہے ۔وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ سنیچر کی شام تک لاتور ضلع میں 16 اور عثمان آباد میں 13 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بالترتیب 428 اور 268 ہوگئی ہے ۔بیماری سے ٹھیک ہونے کے بعد اب تک 426 مریضوں کو اسپتال سے چھٹی دی جاچکی ہے اور 241 متاثرہ مریضوں کا مختلف اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔