اورنگ آباد : مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ۔19وبا کے مزید 487 نئے کیسز اور 8مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ خطہ کے صحت افسران نے جمعہ کویہ اطلاع دی۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران علاقہ کے 8اضلاع میں سے ضلع بیڈ سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 151 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور چار مریضوں کی موت ہوگئی۔ اسی طرح ضلع اورنگ آباد میں 115 نئے کیسز اور دو مریضوں کی موت ، ضلع عثمان آباد میں 80 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت، ضلع پربھنی میں 51 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔ اسی طرح ضلع جالنا میں 24 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ ضلع لاتور میں 40 ،ضلع ناندیڑ میں 20 اور ضلع ہنگولی میں 6نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔