مراٹھواڑہ میں کورونا کے 7800 نئے کیس ، 166 کی موت

,

   

ناسک، ویرار اسپتالوں جیسے واقعات افسوسناک:اجیت پوار

پالگھر: مہاراشٹر کے ضلع پالگھر کے ویرار میں واقع وجے ولبھ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ کے ایئر کنڈیشن میں دھماکہ ہوجانے سے 13 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کی علی الصبح سوا تین بجے پیش آیا ہے ۔ آئی سی یو وارڈ میں تقریباً 17 مریض زیر علاج تھے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ان میں 13 مریض فوت ہوگئے جبکہ چار مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں کووڈ 19 کے 7800 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 166 مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔صحت کے عہدیداروں نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے یو این آئی کے یکجا کی گئی تفصیل کے مطابق ، خطہ کے آٹھ اضلاع میں سے لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 1269 نئے معاملے سامنے آئے اور 38 افراد کی موت ہوئی ۔ اس کے بعد ناندیڑ میں 1099 افراد میں انفکشن ہونے کی تصدیق ہوئی اور 27 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ اورنگ آباد میں انفیکشن کے 1458 میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور 24 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔ بیڑ میں 1145 نئے معاملے اور 21 مریضوں کی موت ہوئی۔ اسی طرح پربھنی میں 1220 نئے معاملے اور 19 لوگوں کی موت ہوئی۔ عثمان آباد میں 719 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 21 مریض فوت ہوئے ، جالنا میں 551نئے معاملے اور 10 اموات اورہنگولی میں 399 نئے کیسز جبکہ چھ متاثرہ افراد کی موت ہوئی۔مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی اجیت پوار نے جمعہ کو کہا کہ اسپتالوں کی حفاظت کے لئے رہنما ہدایات جاری کئے جانے کے باوجود ریاست کے ناسک اور ویرار جیسے واقعات کافی افسوسناک ہیں۔ پوار نے ریاست کے پالگھر میں ویرار واقع وجے ولبھ اسپتال میں آج صبح آتشزدگی کے واقعہ میں مرنے والے مریضوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور غمزدہ کنبوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پالگھر ضلع کلیکٹر سے واقعہ کی تفصیلی جانکاری لی گئی ہے اور حادثے میں بچے دیگر مریضوں کی حفاطت اور ان کے بہتر علاج کے لئے ہدایت دی گئی ہیں۔