ریاض ۔ سعودی سائیکلسٹ فہد الیحیی اور مراکشی سائیکلسٹ یاسین غلام عسیر سے روانہ ہوکر طائف پہنچ گئے ہیں۔ وہ سائیکل پر ریاض تک کا سفر کرنے نکلے ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق طائف پہنچنے پرکمشنرسعد مقبل المیمونی نے ان کا استقبال کیا ہے۔اس موقع پر کمشنر طائف نے کہا ہے کہ سائیکل ایک بہترین ورزش ہی نہیں بلکہ ماحول دوست ذریعہ سفر ہے جس کے رواج کے لیے مختلف اداروںکوکام کرنا چاہئے۔انہوں نے اپنے دفتر میں طائف کے سائیکلسٹ گروپ کے کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا تھا۔طائف کے کمشنر نے سائیکلسٹ کے سفر کو آسان بنانے کے لیے تمام اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔