مراکش میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کر گئی، امدادی كام زوروں پر جاری 

   

 مراکش میں جمعہ کو آنے والے 6.8 شدت کے طاقتور زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کر گئی ہے۔ الجزیرہ نے یہ رپورٹ دی ہے۔ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ الجزیرہ کے مطابق جمعہ کو آنے والے زلزلے کے بعد سپین، برطانیہ اور قطر کی ٹیمیں بھی مراکش میں امدادی کارروائیوں میں شامل ہو گئی ہیں۔ زلزلے کا مرکز مراکش سے 72 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 2,862 ہو گئی ہے جب کہ 2,562 افراد زخمی ہوئے ہیں۔