مراکش میں زلزلے سے 2000 سے زائد افراد ہلاک، ملبے میں زندگی کی تلاش جاری ہے

   

 افریقی ملک مراکش میں جمعے کی صبح آنے والے زلزلے نے سب کچھ تہس نہس کر دیا ہے۔ زلزلے کے باعث ہر طرف تباہی کا منظر ہے۔ اس واقعے میں اب تک دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دو ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ راحت اور بچاؤ ٹیمیں ملبے تلے دبے زندہ لوگوں کی تلاش کر رہی ہیں، تاکہ انہیں بحفاظت باہر نکالا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اتوار تک زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔شمالی افریقہ میں تقریباً 6 دہائیوں کے بعد آنے والے زلزلے کی وجہ سے تقریباً 2,122 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 2,400 سے زائد زخمی ہوئے۔