مراکش میں غیر قانونی ہجرت کرنے والے 11 افراد گرفتار

   

رباط۔23 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) مراکش میں سیکورٹی حکام نے جمعہ کے روز مشرقی شہر اوزدا میں غیر قانونی طور پر ہجرت کرنے کے الزام میں 11 مشتبہ افریقیوں کو گرفتار کیا ہے ۔سکیورٹی اہلکاروں نے غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف لڑائی کے تحت پانچ گھروں پر چھاپے مارے جہاں 15 خواتین سمیت مختلف افریقی ممالک کے 75 مہاجر موجود تھے ۔جانچ حکام نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے لوگوں میں سے پانچ افراد غیر قانونی طور پر مائیگریشن کے عمل میں سرگرم ہیں اور یہ سبھی یورپ میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے ۔ اس کے علاوہ ان میں شراب اور گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث دیگر چھ افراد بھی شامل تھے ۔واضح رہے کہ افریقی ممالک میں بدامنی اور غربت کی وجہ سے ہزاروں تارکین وطن زمینی یا سمندری راستے سے مراکش ہوتے ہوئے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔