مراکش میں کشتی ڈوب گئی2 افراد ہلاک ‘ 14 لا پتہ

   

رباط /24 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مراکش کے جنوبی علاقے سیدی عفنی کے ساحلوں پر مچھیروں کی ایک کشتی اْلٹنے سے 2 افراد ہلاک جب کہ 14 لاپتا ہوگئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی ساحلی علاقے سے 20 میل دور غرقاب ہونے والی کشتی پر سوار 2 مچھیروں کی لاشیں سمندر سے برآمد ہوئی ہیں، اس دوران لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔