رباط۔ مراکش کی حکومت نے کورونا کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر 31 جنوری 2022 تک کمرشل پروازوں کی آمد ورفت معطل کردی ہے۔ میڈیا نے مراکشی ٹی وی کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ پروازوں کی آمد و رفت کو 31 جنوری تک معطل کرنے کا فیصلہ مراکش سمیت دنیا بھر میں ’اومی کرون‘ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلیے کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مراکشی حکام پروازوں کے علاوہ بری راستوں سے بھی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی ہے۔ مراکش افریقی عرب ملک ہے۔ان دنوں متعدد افریقی ممالک کورونا وائرس کی نئی شکل اومی کرون کی زد میں ہیں۔