مرتضیٰ سبکدوش کرنے پر مایوس

   

ڈھاکہ۔8 جون (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کہا ہے کہ وہ وہ ورلڈکپ کے بعد سبکدوشی کیلئے تیار تھے تاہم بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی انہیں کرکٹ سے سبکدوشی پر مجبور کرنے کی کوشش نے دکھ پہنچایا۔ بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے اکیلے میں مجھ سے سبکدوش کیلئے کہا، میں نے ان سے کہا کہ میں بی پی ایل تک کھیلنا چاہتا ہوں۔ اچانک مجھے ٹیم سے باہر کرنے کی کوشش کرنا شروع کردی گئیں۔ زخمی نہیں ہوا تو یقینی طور پر سری لنکا جاوں گا۔ انہوں نے کہا کہ شاید میں ایک اچھا کھلاڑی نہیں بن سکا لیکن کم ازکم کچھ احترام کا مستحق ہوں۔