مرتے دم تک گلابی جھنڈے تلے رہنے کاعزم

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر میں منعقدہ پروگرام سے ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر کا خطاب
کریم نگر ۔ 31 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاستی وزیر طب و صحت نے کچھ دنوں سے ان کے خلاف پھیلائی افواہوں منصوبہ بند سازش کرنے والوں کو انتہائی چونکا دینے والا جواب دیا ۔ حضور آباد میں بروز جمعرات منعقدہ ایک پروگرام میں ایٹالہ راجندر نے جواب دیتے ہوئے غصہ کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں گلابی جھنڈا لہرانے والوں میںشروع سے شریک ہوں ۔ عہدہ وزارت مجھے بھیک میں نہیں ملا ۔ مجھ پر کچھ سازشی ذہن رکھنے والے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں ۔ ان سب پر توجہ دے کر مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ چلر قسم کے لوگوں کے جوابات دینا نہیں چاہتا ۔ ان کی کوئی حقیقت ہی نہیں ۔ چور دھوکہ باز ایک بار کسی کو دھوکہ دے سکتے ہیں ۔ یہ لوگ سچائی مذہب انصاف کے سامنے نہیں آسکتے ۔ پچھلے 15 برس میں کسی کے بھی پاس سے پانچ روپئے بھی لیا ہوں تو ثابت کریں میں سیاست سے سبکدوش ہوجاوں گا ۔ مجبوروں کی مدد کی ہے لیکن کسی کے ساتھ دھوکہ دہی نہیں کیا ۔ تلنگانہ کیلئے عوام کے درمیان کروڑوں افراد کے ساتھ مل کر جدوجہد کے درمیان میں آکر ٹی آر ایس تحریک میں شامل نہیں ہوا ۔ جدوجہد تحریک میں روز اول سے شامل رہ کر تلنگانہ حاصل کئے ہیں ۔ اسی لئے ہمیں گلابی جھنڈے کا مالک کہا جاتا ہے ۔ مجھے مار ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کا سامنا کیا ۔ مار ڈالنے پر بھی گلابی جھنڈا ہاتھ سے نہیں چھوٹے گا ، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عہدہ وزارت یونہی بھیک میں نہیں دیا گیا ہے ۔ ہم مانگنے والے نہیں ہیں ۔ انصاف کیلئے جدوجہد کی ہے ۔ سچائی کا راستہ اپنایا ہے ، بے ایمانی دھوکہ بازی کا نہیں ، مانگنے والے خیرات ہر زندگی بسر کرنے والے کون ہیں؟ آپ جانتے ہوں گے وہ سامنے آجائیں گے ۔ حکومت اقتدار ہمیشہ رہنے والا نہیں ہے ۔ کردار اور سچائی کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے ۔ بدعنوان ، دھوکہ بازوں بے ایمانوں کو ایک دن سزا ملتی ہے ۔ سچائی سامنے آجائے گی ۔ قائدین تاریخ داں نہیں ہوتے ۔ عوام ہی تاریخ کے معمار ہوتے ہیں ۔ مجھے کسی سے بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ کسی کو جواب دینا ضروری سمجھتا ہوں ۔ ایٹالہ راجندر نے پہلی بار سبھی مخالفین کو کرارہ جواب دیا ہے ۔