ریاض : سعودی عرب اور مصر نے شاہ فیصل سی بیس میں سمندری فوجی مشقیں شروع کر دیں۔ ان مشقوں کو ’مرجان 17‘ کا کوڈ نام دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مملکت کے مغربی بحری بیڑے کے کمانڈر میجر جنرل یحیی العسیری نے کہا کہ سمندری مشقوں کا مقصد مصر اور سعودی عرب کی سمندری افواج کے درمیان حربی استعداد کا معیار بلند کرنا، تعاون کو فروغ دینا اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔العسیری نے کہا کہ ان مشقوں کی بدولت خطے میں ابھرنے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے فریقین عسکری تصورات میں یکسانیت پیدا کریں گے۔ سمندری عسکری مہم کے نفاذ کے طور طریقوں کی بابت تجربات کا تبادلہ کریں گے۔