ممبئی: ایک شخصیت کے سائے میں دلیپ کمارکی روزمرہ و عام زندگی پرمبنی” اردوکتاب بھی جلد ہی منظر عام پرآئے گی۔ شہنشاہ جذبات دلیپ کمارسے تین سال قبل7 جولائی کو فلمی دنیا ایک جواہر سے محروم ہوگئی،تب دلیپ کمارکی عمر 98 سال کی تھی ۔نامور اداکار نے پاکستانی خطہ خیبرپختونخوا سے تھا، فلموں میں کئی یادگار کردارنبھائے اور ان کی ذاتی زندگی بھی بہت سے رنگین لمحات سے عبارت تھی۔ دلیپ کمار نے اپنی سوانح عمری ‘دلیپ کمار: دی سبسٹینس اینڈ دی شیڈو’ (دلیپ کمار: ایک مادہ اور سایہ”)میں اپنی زندگی کے سفر کے بارے میں کئی کہانیاں شیئر کی ہیں، کتاب2014 میں منظرعام پرآئی تھی۔مشہور تاجر اور دلیپ کمار اور سائرہ بانوکے خاندانی دوست آصف فاروقی نے کتاب میں ایک مضمون بھی لکھا ہے کہ انہوں نے اس میں اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اپنی سوانح عمری میں افسانوی اداکار نے کئی اہم واقعات کو بہتر پیرائے میں پیش کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جنگ آزادی میں جیل جانے کے بارے میں ذکرکیا ہے کہ کس طرح ان کی حب الوطنی نے انہیں ہندوستان میں اپنے ابتدائی دنوں میں جیل میں ڈال دیا۔ انہوں نے پونا (پونے ) میں ایئر فورس کی چھاؤنی میں ایک کینٹین میں کام کیا اور ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے بارے میں ایک تقریر کی اور برطانوی منتظمین کے بارے میں بات کی جو ان کے آئین کے شہری قوانین کی غلط تشریح کر رہے ہیں۔