مرحوم لعل جان باشاہ کو آٹھویں برسی پر خراج

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ /15 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم کے ہیڈ کوارٹر این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں آج یوم آزادی جشن کے موقع پر قومی پرچم لہرایا گیا۔ تلنگانہ تلگودیشم کے صدر بی نرسمہلو نے قومی پرچم لہرایا اور مجاہدین آزادی کو خراج پیش کیا۔ اس موقع پر پولیٹ بیورو کے رکن آر چندر شیکھر ریڈی نے تلگودیشم پارٹی کا پرچم لہرایا۔ پارٹی کے سینئر قائد اور سابق رکن راجیہ سبھا لعل جان باشاہ کو آٹھویں برسی کے موقع پر خراج پیش کیا گیا۔ پارٹی قائدین نے لعل جان باشاہ کی تصویر پر پھول نچھاور کئے اور پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔ لعل جان باشا کا 8 سال قبل 15 اگسٹ کو سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا تھا۔ تلنگانہ تلگودیشم قائدین کے علاوہ قومی صدر این چندرا بابو نائیڈو نے بھی لعل جان باشاہ کو خراج پیش کیا اور ان سے دیرینہ رفاقت کی یاد تازہ کی۔ این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں جشن آزادی تقریب میں حصہ لینے والے قائدین میں این نرسا ریڈی، پریم کمار جین، پروفیسر جوتسنا، اجمیرا راجہ نائیک، جی وی نائیڈو، شریمتی جی پدماوتی، شیخ عارف، جی سرینواس چاری، بی ایلیا یادو، کے موہن ریڈی، پی جئے رام چندر، ایم وینکٹ راجم گوڑ، جے رویندر، سی ایچ بالا سبرامنیم اور محاذی تنظیموں کے قائدین شامل ہیں۔ تلگویشم سٹی پارٹی آفس میں سائی بابا نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر گریٹر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے قائدین موجود تھے۔