مرحوم مراقشی بچے ریان کا وفادار دوست کتا

   

رباط : خشک کنویں میں گر کر ہلاک ہونے والا مراقشی بچہ ریان جس کی موت کی خبر نے دنیا کو رلا دیا، موت کے بعد بھی خبروں میں ہے۔خبر کے ساتھ منسلک تصویر ریان کے جنازے اور تدفین کی ہے جہاں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی مگر لاکھوں کے مجمع میں ایک کتا بھی شامل ہے جس پر کسی کی نظر نہیں گئی۔لواحقین، اقربا، رشتہ دار اور ہمدردی کا اظہار کرنے والے سب لوگ وایپس چلے گئے مگر کتا قبر کے پاس بیٹھا رہ گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ریان کی تجہیز و تکفین اور نماز جنازہ کے علاوہ تدفین کے تمام مراسم میں یہ کالا کتا موجود تھا۔شاہدین کا کہنا ہے کہ ’کتا ہر وقت سر جھکائے بیٹھا رہا۔ تدفین کے موقع پر اس کی آنکھیں قبر پر جمی ہوئی تھیں اور غم و افسردگی اس پر واضح تھی‘۔ریان کے افراد خانہ میں سے کسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کتے کے بارے میں واضح کیا کہ ’ریان دیگر بچوں سے مختلف تھا‘۔