بھوپال ۔ چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے مشہور نغمہ نگار اسد بھوپالی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا کہ وہ انمول رتن تھے۔ مشہور نغمہ نگار اور شاعر اسد بھوپالی جی کو ان کی یوم پیدائش پر نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جب یاد آئے بہت یاد آئے ، ہم تم سے جدا ہوکے ، ہنستا ہوا نورانی چہرہ جیسے ان کے تخلیق کئے گئے نغمے جب بھی سنیں گے ان کی یاد آئے گی ۔ الفاظ کے جادوگر کو پورے مدھیہ پردیش کاسلام۔یاد رہے کہ ایک زمانہ تھا جب اسد بھوپالی، فاروق قیصر اور قمر جلال آبادی کا بالی ووڈ میں طوطی بولتا تھا۔