مردانہ ملبوسات میں اعلیٰ معیار کےاسٹائلس اور ڈیزائنز کے لیے ریمنڈز ملک پیٹ

   

ریمنڈ زملک پیٹ شوروم کپڑوں کی خریدداری کے لیے بہت ہی قابل قبول جگہ ہے۔ ایک فرنچایسی شو روم کے طور پر ریمنڈز ملک پیٹ کا قیام جناب سرور علی خان صاحب نے سنہء 1996میں کی تھی۔ گزشتہ تقریباً 29 برسوں سے ملک پیٹ کے آس پاس کے علاقوں میں یہ شوروم اپنے گاہکوں میں اچھی خاصی مقبولیت رکھتاہے۔ ریمنڈزکی شوٹنگ شرٹنگ اور ریڈی میڈ میں مختلف اقسام کے کپڑوں کے علاوہ انہوں نے اپنی سروس سے گاہکوں میں خاص مقام بنایا ہے۔ چونکہ ریمنڈز ایک مشہور فیشن برانڈ ہے، جو اپنے اعلیٰ معیار کے لباس، اسٹائلس ڈیزائنز اور بہترین کسٹمر سروس کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہاں فارمل وئیرطور پر رسمی لباس کی ایک وسیع رینج پیش کی گئی ہے، جیسے سوٹ، ٹائی اور شرٹس وغیرہ۔ کیجول ویئر میں آرام دہ لباس جیسے جینز، ٹی شرٹس، اور کھیلوں کے لباس بھی شامل ہیں۔ ایکسسسریز کے طور پے ٹائی کے علاوہ پاکٹ اسکوائر، اور بیلٹ بھی یہاں حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
جہاں تک معیار کی بات ہے ریمنڈز اپنے اعلیٰ معیار کے کپڑوں کے لئے خاص مقبولیت رکھتا ہے۔ مختلف قسم کے رنگ اور پیٹرن میں جدید اور کلاسک ڈیزائنوں کا امتزاج صارفین کی وسیع اقسام کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ صارفین کو ان کے انفرادی انداز کے مطابق انتخاب کرنے میں مدد کی جاتی ہے۔
سرور صاحب نے ریمنڈز شوروم کے پاس اپنی ایک اور اسٹور کیایس ٹیکسٹائلز کے نام سے قائم کی ہے۔ جہاں مختلف برانڈز کے کپڑوں کے ساتھ ساتھ ریڈیمیڈ کی سہولیات بھی موجود ہیں۔ سرور علی خان بتاتے ہیں کہ گزشتہ دو سے تین دہائیوں کے درمیان انہوں نے اس کاروبار میں جو بات سیکھی ہے وہ ہے گاہک کا اطمینان۔ اگر گاہک اطمینان کر لے اور اسے محسوس ہو کہ جس دکان سے وہ خریداری کر رہا ہے، وہاں کفایتی داموں میں معیاری چیزیں مل رہی ہیں، تو وہ دوبارہ اور پھر کئی بار اسی دکان پر آتا ہے۔کیایس ٹیکسٹائلس پر انہوں نے امپورٹڈ کپڑوں کا بھی ایک خاص کلیکشن رکھا ہے، جسے لوگ کافی پسند کرنے لگے ہیں،۔ کپڑوں کے کاروبار میں ان کے نئی نسل نے بھی قدم رکھا ہے۔