کریم نگر میں عوام سے تعاون کرنے کلکٹر کی اپیل، پوسٹرس کی رسم اجرائی
کریم نگر۔/26 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کریم نگر ضلع میں ساتویں مردم شماری کے سروے کے تحت کلکٹر ششانک نے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اس سلسلہ میں 24 فبروری کو کلکٹریٹ میں کلکٹر نے اپنے چیمبر میں دیواری پوسٹر کی رسم اجرائی انجام دی اور اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کو انتہائی ذمہ دارانہ طور پر شفافیت طریقہ پر سروے کرنا ہوگا اور صحیح معلومات کا اندراج کریں اور عوام سے خواہش کی کہ مردم شماری پروگرام میں تعاون دیں۔ اس 7 ویں مردم شماری کے تحت جو بھی معلومات ہیں پوشیدہ رکھے جائیں گے۔ کلکٹر نے انکشاف کیا کہ اس طرح کی مردم شماری سروے پروگرام 1970 میں شروع ہوا تھا۔ 2013 میں چھٹی مرتبہ اس طرح کی مردم شماری کی گئی تھی اور اس طرح کی مردم شماری کے اعداد وشمار اور دیگر تمام معلومات کی وجہ حکومت کے شروع کئے جانے والے مختلف ترقیاتی پروگراموں کی منصوبہ بندی لائحہ عمل کی تیاری میں کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس موقع پر اعداد و شماری آفیسر وی پورنا چندرراؤ اور نائب آفیسر اعداد شماری وڈنالہ سرینواس ، ایس ایس سرینواس چاری ضلع پنچایت آفیسر رگھووری این آئی سی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شیوارام ای ڈسٹرکٹ منیجر سری رام سرینواس ریڈی و دیگر شریک تھے۔