حیدرآباد۔/3 ستمبر، ( سیاست نیوز) سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس ذات پات پر مبنی مردم شماری کے نام پر سیاست کررہی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہنمنت راؤ نے کہا کہ آر ایس ایس کا کہنا ہے کہ مردم شماری صرف سرکاری جائیدادوں پر تقررات کے سلسلہ میں استعمال کی جائے جبکہ سیاسی امور میں اس کا کوئی دخل نہ ہو۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کو مردم شماری سے خوف لاحق ہے۔ دونوں مذہب کے نام پر سیاست پر یقین رکھتی ہیں۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ بی جے پی کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ انہوں نے مردم شماری کے مسئلہ پر مرکزی وزیر بنڈی سنجے اور ایٹالہ راجندر سے موقف کی وضاحت کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے بیان کے خلاف بی سی اور ایس سی تنظیموں کو میدان میں آنا چاہیئے۔ ہنمنت راؤ کا کہنا ہے کہ 1930 میں آخری مرتبہ ذات پات پر مبنی مردم شماری ہوئی تھی۔ مردم شماری کی صورت میں 90 فیصد کمزور طبقات کو فائدہ ہوگا۔1