مردم شماری کو این پی آر سے علحدہ کرنے پر زور : سی پی آئی

   

نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ایم) آج حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مردم شماری کے عمل کو نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) سے علحدہ کرے۔ پارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مردم شماری کیلئے جو ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے اس کو علحدہ کرنا ضروری ہے۔ مردم شماری کا عمل دستوری طور پر لازمی ہے جو ہر 10 سال میں کیا جاتا ہے جبکہ این پی آر کو شہریت ترمیمی قانون 2003ء میں شامل کیا گیا ہے لہٰذا قانونی طور پر دونوں کو یکجا نہیں کیاجاسکتا۔ سی پی آئی نے کہا کہ این پی آر ڈیٹا این آر سی کی تیاری کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ این آر سی میں جن لوگوں کے نام شامل نہیں ہوں گے انہیں یہ ثابت کرنے کیلئے نشانہ بنایا جاسکتا ہیکہ وہ ہندوستانی شہری ہیں۔