مردم شماری کی تیاری میں آبادی سے متعلق فہرست جاری کریں

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر میں جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر سرفراز احمد کا خطاب

کریم نگر /18 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) 2021 مردم شماری کیلئے انتہائی ذمہ دارانہ طور پر کروائے جانے کیلئے میونسپل منڈلس اور مواضعات کے نقشہ جات کے ساتھ تفصیلات پیش کریں ۔ ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے کہا کہ آج منگل کی شام کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں 2021 کی مردم شماری کی تیاری کیلئے آبادی سے متعلقہ فہرست کی تیاری میونسپل تحصیل دار ، اسسٹنٹ کمشنرس ، عہدیداروں کے ساتھ کلکٹر سرفراز احمد نے جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کلکٹر سرفراز احمد نے کہا کہ 2021 کی مردم شماری 31 ڈسمبر 2019 کے اندر تبدیل شدہ منڈل و مواضعات میونسپل کے صدور کے نقشوں کے بشمول تمام ضروری تفصیلات کی رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ۔ اس کے علاوہ تمام مواضعات کا ولیج رجسٹر اضلاع میں ٹاون رجسٹر میں باقاعدہ اندراج کئے جاے کا مشورہ دیا ۔ میونسپل منڈلس اور مواضعات کے نقشہ جات چہارشنبہ تک داخل کئے جائیں ۔ میونسپل کمشنر و تحصیلدار خصوصی توجہ دیتے ہوئے تفصیلات کا اندراج کرلیں اور یہ تفصیلات نقلی یا ڈوپلیکیٹ نہیں ہونا چاہئے ۔ اس اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر شیام پرساد لال ، اسپیشل آفیسر پراوانیا ، ضلع ریونیو ڈیویژنل آفیسر انند کمار ،میونسپل کمشنر تحصیلدار و دیگر شریک تھے ۔