کریم نگر میں منعقدہ پروگرام سے ضلع کلکٹرسرفراز احمد کا خطاب
کریم نگر /6 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محکمہ پلاننگ میں شماریات کیلئے منتخب و متعلقہ دفاتر میں فائز ایم پی ایس او منڈل پلاننگ اینڈ اسٹاٹیکل عہدیداران کو مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے شروع کردہ شماریاتی سروے میں عوام کی تفصیلات کا اندراج کرنے اور اپنے فرائض کی ضلع کلکٹر کریم نگر سرفرا ز احمد نے ہدایت دی ۔ بروز جمعرات کلکٹریٹ میں موجود تربیتی مرکز ( ٹرینی سنٹر) میں ڈائرکٹر آف ایکنامکس اینڈ اسٹاٹیکسکے تحت منتخب یم پی ایس او کیلئے تین روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا اس پروگرام میں ضلع کلکٹر نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے فراہم کردہ پروفارما کے مطابق عوام کی تفصیلات حاصل کی جائیں۔ منڈلوں میں تحصیلداروں کے ساتھ تال میل رکھتے ہوئے دئے گئے علاقہ کے سروے کوبحسن و خوبی وتیزی سے مکمل کیا جائے۔ حکومت کی کارکردگی کیلئے محکمہ پلاننگ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ متحدہ ضلع کریمنگر میں 57 منڈل ایم پی ایس او ملازمین میں 52 ملازمین نئے منتخب اشخاص ہیں جنہوں نے حال ہی میں ملازمت حاصل کی ہے۔ ضلع کلکٹر نے ملازمین کو اس تین روزہ تربیتی پروگرام سے استفادہ کرنے اورفراہم کردہ کتابچہ کا باریک بینی سے مطالعہ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایم پی ایس او محکمہ پلاننگ کیلئے ستون کی طرح ہیں ، فیلڈ ورک میں بہتر خدمات فراہم کرتے ہوئے محکمہ کا نام روشن کریں۔ اس موقع پر کلکٹر نے ایم پی ایس او کو کتابچہ ، تربیتی مٹیریل تقسیم کئے۔ اس اجلاس میں محکمہ پلاننگ کے جوائنٹ ڈائرکٹر ڈی۔ لکشمی نارائنا ، سی پی او ستیا نارائنہ ریڈی ، راجنا سرسلہ سی پی او راجارام ، اسٹاٹیکل آفیسر پورنا چندرا راؤ و دیگر نے شرکت کی۔
