ممبئی۔ بالی ووڈ کی بولڈ فلموں کی اداکارہ ملیکا شیراوت نے ایک بار پھر انڈسٹری میں صنفی امتیاز کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جو چیزیں خواتین کے لیے رکاوٹ بن جاتی ہیں مرد انہی چیزوں کو بغیر کسی تنقید کے جاری رکھتے ہیں۔ملیکا شیراوت نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ کس طرح انہیں بولڈ مناظر پر میڈیا کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھاجبکہ مرد اداکاروں سے کوئی کچھ نہیں پوچھتا تھا۔یہی تو پدرسری معاشرہ ہے، مردوں کو نہیں بلکہ صرف خواتین ہی کو ہمیشہ نشانہ بنایا جاتا ہے۔ صرفہندوستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ایسا ہے۔