مردوں کیلئے فریڈم کوکری کنگ 2019 مقابلہ کا انعقاد

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 4 اگسٹ (پریس نوٹ) فریڈم ہیلتی کوکنگ آئیل رینج کی جانب سے مردوں میں پکوان کی بہترین صلاحیتوں کی نشاندہی کرنے کے لئے ’کوکری کنگ 2019‘ مقابلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ کوکری کنگ 2019 کا اہتمام لیمن ٹری پر کیا گیا۔ صرف مردوں کے لئے منعقد کئے گئے فریڈم کوکری کنگ مقابلہ کے ذریعہ باصلاحیت شیفس کو ان کی صلاحیتوں کے مظاہرے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا جس میں 200 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ فریڈم کوکری کنگ مقابلہ 2019 نئی نسل کے مرد کو کس میں تحریک پیدا کرنے کے لئے منعقد کیا گیا جو ان کی مہارتوں کے بارے میں پرجوش ہیں۔ فریڈم کوکری کنگ کانٹیسٹ 2019 میں حصہ لینے والوں نے صحت بخش اور ذائقہ دار ڈیشس تیار کئے۔ جس میں اُنھوں نے ان کی پسندیدہ ڈیشس تیار کرتے ہوئے ان کی مہارت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ججس کی ٹیم نے ویجٹیرین، نان ویجیٹرین اور ڈیزرٹس زمروں میں ہر زمرہ میں ڈیشس کا اختراع کی اساس پر اندازہ کیا اور ہر زمرہ میں 3 ٹاپ حصہ لینے والوں کا انتخاب کیا جو 10 اگسٹ کو منعقد ہونے والے گرائینڈ فائنل مقابلہ میں حصہ لیں گے۔ شیفس نے اس مقابلہ میں حصہ لینے والوں کی مہارت اور صلاحیت کی ستائش کی اور اس طرح کے پلیٹ فارم کی فراہمی پر فریڈم ہیلتی کوکنگ آئیل رینج کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر پی چندرشیکھر ریڈی، وائس پریسڈنٹ ۔ سیلس اینڈ مارکٹنگ، فریڈم ہیلتی کوکنگ آئیل رینج نے کہاکہ مردوں کے لئے منعقد کئے گئے ’فریڈم کوکری کنگ‘ مقابلہ میں کافی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا اور اس کی زبردست پذیرائی ہوئی۔ جس میں حصہ لینے والوں نے پکوان میں ان کی مہارت کا مظاہرہ کیا اور بہترین ڈیشس تیار کرتے ہوئے ججس کو متاثر کیا۔