مشیگن( امریکہ) حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پھلوں کی مکھیوں (fruit flies) کی نعشوں کا مشاہدہ کرنے والی ساتھی مکھیوں کی عمریں گھٹ جاتی ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق مشیگن یونیورسٹی کے محققین ایسے نیورونز کی شناخت کرنے میں کامیاب رہے ہیں جوفروٹ فلائز میں عمر بڑھنے کے عمل کو کنٹرول کرتے ہیں۔ یہ دریافت ایسے علاج کا باعث بن سکتی ہے جس سے انسانوں پر بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔یہ مطالعہ PLOS Biology میں شائع ہوا جس کی قیادت کرسٹی ایم گینڈرون اور توہن ایس چکرورتی کر رہے تھے۔ دونوں کا تعلق یونیورسٹی آف مشیگن کے شعبہ مالیکیولر اینڈ انٹیگریٹیو فزیالوجی اینڈ جیریاٹرکس سنٹر سے ہے۔محققین نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ ادراک کے تجربات عمر بڑھنے کو متاثر کر سکتے ہیں۔