مرد کے جسم سے عورت کے تولیدی اعضاء نکالے گئے

   

ممبئی۔12جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک 29 سالہ شخص جو اولاد کے سلسلہ میں علاج کے لیے رجوع ہوا تھا، اس کے بدن میں عورتوں کے غیرکارکرد تولیدی اعضاء پائے گئے۔ سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں نے گزشتہ ماہ اس کا آپریشن کیا اور رحم مادر اور جزوی فرج و دیگر نسوانی تولیدی اعضاء اس کے جسم سے نکالے گئے۔ ایک ڈاکٹر نے کہا کہ یہ اپنے نوعیت کا منفرد آپریشن رہا اور ابھی تک اس طرح کے صرف 200 کیس سامنے آئے ہیں۔