نظام آ باد۔ 7/ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرزا حسن بیگ ہیڈ ماسٹر منڈل پریشد پرائمری اسکول اردو میڈیم جانکم پیٹ جوکہ نوجواں حرکیاتی قائد ہیں اور ہمیشہ اردو زبان کی بقا اور ترقی کے لیے سر گرم عمل رہتے ہیں اور انھوں نے سات سال قبل سماج میں رونما ہو نے والے حالات سے اردو ٹیچرس کو واقفیت کیلئے ٹیچرس گپ شپ کے نام سے موسوم ایک گروپ بھی تشکیل دیا جس میں تعلیمی سماجی علمی ادبی ثقا فتی خبریں شائع ہوتی رہتی ہیں ۔ ان کی نمایاں تدریسی خدمات پر انھیں لائینس کلب کی جانب سے ریاستی سطح کا بسٹ ٹیچر ایوارڈ رویندرا بھارتی آ ڈیٹو ریم حیدرآ باد میں ایک یاد گار اور پر اثر تقریب میں عطا کیا گیا۔ قبل ازیں موصوف منڈل کی سطح پر بھی ایوارڈ ز حاصل کر چکے ہیں۔ مسٹر احمد بخاری سکریٹری ایجوکیشن فاونڈیشن نے انھیں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ حاصل ہو نے پر مبا رکباد دی۔