مرسیڈیز۔کار تصادم ،سی آر پی ایف کانسٹبل ہلاک

   

نئی دہلی ۔ /19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک سی آر پی ایف کانسٹبل اس وقت ہلاک ہوگیا جبکہ ایک کمسن بیٹے نے جو نوائیڈا کے تاجر کا ہے اپنی مرسیڈیز ایک کار سے جس میں تین نیم فوجی تنظیموں کے ارکان عملہ سوار تھے ٹکرادی ۔ یہ واقعہ دہلی کے علاقہ گریٹر کیلاش میں آدھی رات سے پہلے پیش آیا ۔ جبکہ کمسن لڑکا ایک ٹریفک سگنل توڑکر آگے بڑھ گیا ۔ سنیدھیا گرگ کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کا طبی معائنہ کیا گیا ۔