مرسیڈیز نے اپنی لاکھوں گاڑیاں واپس منگوا لیں

   

برلن : جرمن کار ساز ادارے مرسیڈیز نے صارفین کے زیر استعمال اپنی لاکھوں گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس کمپنی کی ڈیزل سے چلنے والی ان گاڑیوں میں ایک تکنیکی خرابی کے باعث لیکیج کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اس خرابی کے نتیجے میں ان گاڑیوں میں درجہ حرارت قائم نہ رکھا جا سکے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں اس تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے لیے واپس بلائی گئی ان گاڑیوں کی تعداد آٹھ لاکھ سے زائد بنتی ہے۔