کولکتہ ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ضلع مرشدآباد کے جالنگی میں منگل کے روز بم دھماکہ میں تین افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ یہ بم موضع تلتائی میں پھٹا جس کے بعد جائے واقعہ پر مزید کارآمد بم دستیاب ہوئے۔ بم ناکارہ بنانے والے اسکواڈ نے مقام پر پہنچ کر انہیں ناکارہ بنادیا۔ ترنمول کانگریس کے ایک لیڈر نے بتایا کہ یہ واقعہ دو گروہوں کے درمیان لڑائی کے دوران پیش آیا جو دریائی کنارے کشتی رانی کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتے تھے۔