مرشدآباد میں سی اے اے کیخلاف احتجاج کے دوران تشدد ، دو ہلاک

,

   

کولکتہ ۔29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے مرشدآباد میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج تشدد میں تبدیل ہوگیا۔ پولیس نے بتایا احتجاجی پروگرام کے دوران جھڑپ میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ جلانگی علاقہ میں احتجاجی پروگرام کے مسئلہ پر دو گروپس میں بحث و تکرار ہوگئی۔ مقامی ٹی ایم سی قائدین اور ریسیڈنٹ فورم کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔ ایک گروپ بند سے دستبرداری کا مطالبہ کررہا تھا۔ اس مسئلہ پر شدید بحث و تکرار ہوگئی اور تشدد برپا ہوگیا۔ اس دوران کئی ٹووہیلرس اور کاروں کو نقصان پہنچایا گیا اور آگ لگادی گئی۔ مقامی ٹی ایم سی رکن اپرلیمنٹ ابوطاہر نے ان کی پارٹی کی تشدد میں ملوث ہونے کا انکار کیا اور کانگریس اور سی پی ایم کے حامیوں پر الزام عائد کیا۔