نئی دہلی، 8اگست (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک کے عوام کو رکشا بندھن کی مبارکباد دی ہے ۔مرمو نے جمعہ کے روز اپنے پیغام میں کہا،”رکشا بندھن کے مقدس موقع پر میں ہندوستان اور بیرون ملک رہنے والے تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک تمنائیں دیتی ہوں۔ رکشا بندھن کا یہ مقدس تہوار بھائی اور بہن کے درمیان محبت اور اعتماد کے انوکھے رشتے کی علامت ہے ۔یہ تہوار سماج میں ہم آہنگی اور یکجہتی کے جذبے کو فروغ دیتا ہے ۔یہ ہماری مالا مال ثقافتی وراثت اور اخلاقی اقدار کو سنبھالنے کا بھی ایک موقع ہے۔ یہ تہوار خواتین کے حقوق کے تحفظ کے ہمارے عزم اور ان کے احترام کو مزید مضبوط بناتا ہے ۔