نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ سکندرآباد کو آج باوقار پرچم پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کی دفاعی انتظامی صلاحیت میں اضافہ سفارتی اور فوجی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور دفاعی برآمدات کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔ اس سے ہندوستان کو عالمی سیکورٹی فورمز پر ایک فعال موقف برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ محترمہ مرمو نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں ترقی کا قومی سلامتی پر گہرا اثر پڑتا ہے ۔