مرمو کے کاغذات نامزدگی پر بی جے ڈی کے دو وزراء نے دستخط کئے

   

نئی دہلی: بیجو جنتا دل نے اپنی حکومت کے دو وزراء کو نئی دہلی بھیجا ہے جنہوں نے صدارتی انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی امیدوار دروپدی مرمو کی حمایت میں آج مرمو کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کئے ہیں۔ بی جے ڈی صدر اور اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک کی ہدایت پر جگن ناتھ سرکا اور تکونی ساہو بھونیشور سے دہلی پہنچے اور بی جے پی قائدین سے ملاقات کی۔ انہوں نے مرکزی وزراء پرہلاد جوشی اور بھوپیندر یادو اور بی جے پی جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی موجودگی میں بی جے ڈی کی جانب سے مرمو کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کئے ۔ کل محترمہ مرمو کی نامزدگی کے وقت بی جے ڈی کے دونوں لیڈر بھی موجود رہیں گے ۔