اورنگ آباد : مہاراشٹر کے مرٹھواڑہ علاقہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ ۔ 19 کے 1907 نئے کیس سامنے آئے اور 65 مریضوں کی موت ہوگئی۔طبی عہدیداروں نے یہ معلومات جمعہ کو دی ہے ۔تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے یونیوارتا کی جانب سے موصولہ اعدادوشمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا یہاں انفیکشن کے 193 نئے کیسز درج ہوئے اور 22 افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 299 نئے کیسز سامنے آئے اور 12 افراد فوت ہوئے ۔