حیدرآباد:تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر و سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس بات کے اقدامات کو یقینی بنائے جس کے ذریعہ اے پی کے دارالحکومت کو امراوتی سے وشاکھاپٹنم نہ منتقل کیاجائے ۔دارالحکومت امراوتی کی تعمیر کیلئے اپنی اراضیات دینے والے کسانوں کا احتجاج ہفتہ کو 200ویں دن میں داخل ہوگیا۔نائیڈو اورتلگودیشم کے لیڈروں نے احتجاجی کسانوں سے یگانگت کا اظہار کیا۔اس موقع پرنائیڈو نے خطاب کرتے ہوئے دارالحکومت کے احتجاجی کسانوں پر زور دیا کہ وہ مجاہد آزادی الوری سیتاراماراجو سے جذبہ حاصل کریں اور دارالحکومت کے شہر امراوتی کو وشاکھاپٹنم منتقل کرنے جگن موہن ریڈی زیرقیادت حکومت کی کوششوں کی مخالفت کریں۔