سری نگر : جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج شام کہا کہ مرکزی حکومت کو جلدازجلد ریاست کا درجہ بحال کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ اب سپریم کورٹ نے بھی ریاستی درجہ کی بحالی پر دائر عرضی کو سماعت کیلئے قبول کیا ہے ۔ فاروق عبداللہ نے کہاکہ بے روزگاری کو ختم کرنے کی خاطر موجودہ سرکار کام کرے گی۔ ریاستی درجہ رجہ کی بحالی پر فاروق عبداللہ نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ مرکزی حکومت اس حوالے سے جلد کوئی فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ چونکہ اب سپریم کورٹ میں ریاستی درجہ کی بحالی پر عرضی کو سماعت کیلئے قبول کیا گیاہے ۔انہیں امید ہے کہ جلد یہ درجہ بحال کردیا جائے گا ۔