مرکزی اسکیم کے تحت تلنگانہ میں 225 سڑکوں کی تعمیر کا منصوبہ

   


ریاستی سطح کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس
حیدرآباد۔ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا پر عمل آوری سے متعلق ریاستی سطح کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس چیف سکریٹری سومیش کمار کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ریاستی کمیٹی نے 867.51 کروڑ کے مصارف سے 225 سڑکوں کی تعمیر کو منظوری دی ہے جس کے تحت 1412.98 کیلو میٹر کا احاطہ کیا جائے گا۔ مرکزی اسکیم کے تیسرے مرحلہ کے تحت یہ منظوری دی گئی۔ یہ تجاویز مرکز کو روانہ کی جارہی ہیں ۔ سڑکوں کی تعمیر کا یہ کام مرکز اور ریاست میں 60 اور 40 کے تناسب سے مکمل کیا جائے گا۔ کمیٹی نے اسکیم پر ریاست بھر میں عمل آوری کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں شانتی کماری اسپیشل چیف سکریٹری جنگلات، کے رام کرشنا راؤ پرنسپل سکریٹری فینانس، سنیل شرما پرنسپل سکریٹری عمارات و شوارع، سندیپ کمار سلطانیہ سکریٹری پنچایت راج، وائی وی راؤ جنرل منیجر نبارڈ اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔