پسماندہ طبقات فوائد سے محروم، کورٹلہ میں کانگریس کی گھر گھر مہم، جے نرسنگ راؤ کا خطاب
کورٹلہ ۔ 3 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انچارج حلقہ اسمبلی کانگریس جواڑی نرسنگ راؤ کی قیادت میں چوتھے دن گھر گھر کانگریس پروگرام کورٹلہ ٹاؤن کے کارگل چوراستہ سے وینکٹیشور سوامی مندر اور دیگر علاقوں تک منعقد ہوا۔ اس موقع پر انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ کانگریس جواڑی نرسنگ راؤ، جواڑی کرشنا راؤ ریاستی قائد کانگریس نے اپنی تقریر میں کہا کہ گھر گھر کانگریس کو عوام کا اچھا ردعمل مل رہا ہے۔ اس پروگرام کے دوران عوام کے قریب جاکر ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی جارہی ہے۔ بی آر ایس پارٹی کے دور حکومت سے عوام کافی پریشان ہیں۔ ریاست میں کے سی آر مرکز میں نریندر مودی کی حکومت میں عوام کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے دور حکومت میں اعلیٰ طبقات کو فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ کمزور طبقات کو کسی طرح کا فائدہ حاصل نہیں ہو رہا ہے۔ ملک میں مودی گجراتی کو لوٹ رہے ہیں۔ غریبوں کو کسی طرح کے قرضے معاف نہیں کئے گئے۔ لیکن اڈانی، امبانی کو ہزار کروڑ قرضے معاف کئے گئے۔ انتخابات جیسے جیسے قریب آرہے ہیں نریندر مودی انتخابی حربے شروع کرچکے ہیں۔ پکوان گیس پر صرف 200 روپے قیمت کم کرتے ہوئے خواتین کو بڑا گفٹ دینے کا پرچار کررہے ہیں۔ نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد گیس سلینڈر کی قیمت میں 740 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے 200 روپے کم کئے گئے ہیں۔ کانگریس جب اقتدار میں تھی تب سلینڈر کی قیمت صرف 410 روپے تھی۔ کانگریس کے اقتدار میں آنے پر سلینڈر صرف 500 روپے میں فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے عوام سے کانگریس کی تائید کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اقتدار میں آنے پر غریب عوام کی بھلائی ہوگی۔ غریب و کمزور طبقات کی ترقی کے لئے کانگریس کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس وہ واحد پارٹی ہے جو وعدہ کرتی ہے اس پر قائم رہتی ہے۔ انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ کانگریس جواڑی نرسنگ راؤ نے یہ بات کہی۔ اس پروگرام میں صدر کانگریس کورٹلہ ٹاؤن نرملا گنگادھر، نائب صدر نعیم، کورٹلہ بلاک کانگریس کورٹلہ ستیہ نارائنا، جنرل سکریٹری کانگریس کورٹلہ ٹاؤن ایم نرسینا، کانگریس جوائنٹ سکریٹری ایمباری ستیہ نارائنا، کانگریس قائدین ایم لکشمن بھاسکر، ریاض، کوٹہ گنگا دھر، ملیش نے شرکت کی۔