تلنگانہ اور آندھراپردیش حکومتیں خاموش
حیدرآباد۔4۔نومبر (سیاست نیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ترتیب وار 5 روپئے اور 10 روپئے کی کمی کے فیصلہ سے عوام کو کسی قدر راحت ملی۔ مرکز کے اس اقدام کے فوری بعد این ڈی اے حکمرانی والی 10 ریاستوں نے عوام کو دیپاولی کا تحفہ پیش کرتے ہوئے ریاست کے ویاٹ میں کمی کا اعلان کیا ہے جس سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی۔ آسام ، تریپورہ ، ہماچل پردیش ، کرناٹک ، گوا ، اتراکھنڈ ، منی پور ریاستوں نے ویاٹ میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ تلنگانہ اور آندھراپردیش کی حکومتوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر تاحال عوام کو کوئی راحت نہیں دی ہے۔ مرکز کے اعلان کے فوری بعد کرناٹک میں بسواراج بومائی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر 7 ، 7 روپئے کمی کا اعلان کیا ہے ۔ اس فیصلہ سے سرکاری خزانہ پر 2100 کروڑ کا بوجھ پڑے گا ۔کرناٹک میں اب پٹرول 13.30 روپئے گھٹ کر 100.63 روپئے ہوگیا ۔ اسی طرح ڈیزل 19.47 روپئے گھٹ کر 85.03 روپئے ہوچکا ہے۔ آسام اور تریپورہ نے ویاٹ میں کمی کا ا علان کیا ۔ اڈیشہ کے ماسوا ویاٹ میں کمی کرنے والی دیگر ریاستیں بی جے پی اور این ڈی اے زیر اقتدار ہیں۔ پڈوچیری میں لیفٹننٹ گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے ویاٹ میں 7 فیصد کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی زیر انتظام علاقہ میں گورنر کو اختیارات حاصل ہوتے ہیں۔ آسام کے چیف منسٹر ہیمنت بسوا شرما نے ریاست میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپئے کی کمی کا اعلان کیا ہے ۔ این ڈی اے زیر قیادت بہار کی جے ڈی یو حکومت نے پٹرول پر فی لیٹر 1.30 روپئے اور ڈیزل پر 1.90 روپئے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ اتراکھنڈ حکومت نے پٹرول پر 2 روپئے کمی کا اعلان کیا جبکہ ڈیزل میں کوئی کمی نہیں کی گئی ۔ منی پور حکومت نے پٹرول پر ویاٹ میں 7 اور ڈیزل پر 7 روپئے کمی کا اعلان کیا۔ اترپردیش کی یوگی ادتیہ ناتھ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 12 روپئے کمی کا اعلان کیا ہے۔ گجرات حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپئے کی کمی کی ہے ۔ ہریانہ حکومت نے 12 روپئے کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اڈیشہ کی نوین پٹنائک حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپئے کمی کا فیصلہ کیا ہے جس پر 5 نومبر سے عمل آوری ہوگی۔ ر