مرکزی اہلکاروں کو ایل ٹی سی میں بڑی راحت

   

نئی دہلی: حکومت نے کووڈ-19 کے پیش نظر تعطیلی سفری رعایت (ایل ٹی سی) کے سلسلے میں مرکزی اہلکاروں کے لیے ایڈوانس اور مکمل پابندی کے دوران رد کروائے گئے ٹکٹوں کے معاملے میں بڑی راحت دی ہے ۔محکمہ عملہ اور تربیت کے ایک جزوی حکم میں کہا گیا ہے کہ جن اہلکاروں نے مکمل لاک ڈاؤن کے دوران ایل ٹی سی کے لیے سفر کا ٹکٹ بک کروایا تھا، بعد میں رد کروانا پڑا اور ان کے کینسیلیشن چارج کی ادائیگی حکومت کی جانب سے کی جائے گی۔یہ چھوٹ 24 مارچ 2020 سے 31 مئی 2020کے درمیان سفر کرنے کے لیے بک کروائے گئے ٹکٹوں کے لیے دی گئی ہے ۔ منصوبے کا فائدہ محض ایک بار ہی لیا جا سکے گا۔ اگر کسی اہلکار نے بعد میں سفر کی اور بکنگ کی تاریخ بدلنے کے لیے انھیں اضافی چارج دینا پڑا ہے تو اس کا بھی خرچ حکومت برداشت کرے گی۔