حیدرآباد ۔ 2 فبروری (سیاست نیوز) بی جے پی کے سینئر قائد جی کشن ریڈی نے ایک تاریخی مرکزی بجٹ پیش کرنے پر نریندر مودی حکومت کی ستائش کی اور کہا کہ اس سے ہر طبقہ کو فائدہ ہوگا۔ فارمرس پردھان منتری کسان یوجنا سے 15 کروڑ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ اس طرح کراب انشورنس اسکیم سے بھی کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے علاوہ مودی حکومت نے کسانوں کو برقی سے راحت بھی دی ہے۔ 5 لاکھ روپئے تک کوئی ٹیکس نہیں پالیسی نے تین کروڑ سے زیادہ عام لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ اسی طرح ورکرس کو پنشن سے مزدوروں کو فائدہ ہوگا۔