مرکزی بجٹ حاشیہ برداروں پر مرکوز

   

چھوٹی تجارتیں نظر اندازکردی گئیں: راہول گاندھی کا ٹوئیٹ
نئی دہلی ۔ مرکزی بجٹ کو حاشیہ برداروں پر مرکوز قرار دیتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج کہا کہ اس میں مائیکرو ‘ چھوٹی اور اوسط تجارتوں کو کم سود والے قرض یا پھر جی ایس ٹی راحت نہیںپہونچائی گئی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ افراد کو روزگار دینے والوں کو دھوکہ دیا گیا ہے۔ کانگریس نے قبل ازیںبجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے ہمیشہ سے زیادہ مایوس کیا ہے ۔ کانگریس کا دعوی تھا کہ یہ بجٹ بہت جلد ناکام ہوجائیگا ۔ راہول گاندھی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹئیٹ کیا کہ مودی کے حاشیہ برداروں پر مرکوز بجٹ پیش کیا گیا ہے اور اس کا مطلب ہے کہ مشکلات کا شکار مائیکرو ‘ چھوٹی اور اوسط تجارتوں کو نظر انداز کردیا گیا ۔ انہیں کم سود والا قرض نہیں ملے گا اور نہ ہی انہیں جی ایس ٹی کی کوئی راحت دی گئی ہے ۔ بجٹ پر اپنے اولین رد عمل میں راہول گاندھی نے کہا تھا کہ نریندر مودی حکومت سارے ملک کے اثاثے حاشیہ بردار سرمایہ داروں کو سونپنا چاہتی ہے ۔